سیاچن(جیوڈیسک) سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے ایک اور شہید جوان کا جسد خاکی نکال لیا گیا ۔ نکالے گئے شہدا کی تعداد بڑھ کر70 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے سینکالے گئے جسد خاکی کو سکستھ این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز گوما پہنچا دیا گیا، شناخت کے بعد اسے تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام ایک سو انتالیس جوانوں کو المناک سانحہ کے باون ویں روز شہید قرار دیا گیا تھا۔