وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو ایف آئی اے نے ساڑھے سات کروڑ فراڈ کے مقدمے میں عدالت میں پیش کر دیا ۔ ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سہیل نامی شخص سے جعلی لیٹرہیڈپر رقم وصول کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل پر ملزم کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل دیدیا۔ ایف آئی اے نے اوگراممبر منصور منظور کو بھی گرفتار کیاہیتاہم طبعیت خرابی کیباعث اسیعدالت میں پیش نہیں کیاگیا جس پرعدالت نے ملزم کو پولیس گارڈ میں عدالت مِیں پیش کرنے کاحکم دیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خرم رسول کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فراڈ نہیں کیا انہیں ملوث کیا جا رہا ہے۔