ساہیوال : غلط انجکشن لگنے سے3 سالہ بچہ جاں بحق

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال(جیوڈیسک)ساہیوال میں ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن لگانے کی باعث تین سالہ معصوم بچہ احمد جاں بحق ہوگیا۔بچے کے والد فاروق احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بچے احمد کو سخت بخار تھا اور وہ اسے علاج کے لیے ڈاکٹر عاطف رزاق کے پا س کے گیا جس نے اس کے بچے کو غیر معیاری کمپنی کا اینٹی بائیوٹک انجکشن لگا یا جس نے اس کے بچے کی موت واقع ہوگئی۔

ڈاکٹر عاطف سے اس بارے میں موقف معلوم کر نے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بارے میں کو ئی بھی مو قف دینے سے انکار کر دیا۔