سا سلویسٹرروڈ ریس میں کینیا کے ایتھلیٹس نے میدان مار لیا۔برازیلین روایتی ریس میں دنیا بھر سے ہزاروں شرکا کی شرکت نے اسے دلچسپ بنا دیا۔
برازیل کے شہر ساپولو میں روایتی روڈ ریس کے اٹھاسیویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے پچیس ہزار شرکاء نے شرکت کی جو تئیس سالوں میں سب سے بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی۔
پندرہ کلومیڑ فاصلے پر مشتمل ریس میں پروفیشنل رنرز کے ساتھ مختلف شعبہ جات کے افراد ، بچے اور بوڑھے بھی شریک تھے تاہم مقابلے میں کینیا کے ایڈوین کپسینگ نے مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ چار سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ خواتین مقابلے میں کینیا ہی کی مورین کیپ چھومبا سرفہرست رہیں۔