سب کچھ ملک پر قربان ہے۔ والد میجر ذکا

siachen

siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے میجر ذکا کے والد نے کہا کہ سب کچھ ملک پر قربان ہے۔ جبکہ میجر ذکا کی اہلیہ نے قوم سیایک سو انتالیس فوجی اہلکاروں اور شہریوں کی زندگی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

ذرائع سے گفتگو میں میجر ذکا کے والد عبد الحق نے کہا کہ پاکستان کیلئے جان اور اولاد حاضر ہے۔ عبد الحق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بیٹے کو بھی فوج میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عبد الحق نے بتایا کہ حادثے سے چند گھنٹے قبل میجر ذکا نے اپنے خاندان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی وہ بالکل خوفزدہ نہیں تھے۔

میجر ذکا کی اہلیہ نے کہا کہ اللہ تعالی ان کے شوہر سمیت برفانی تودے تلے دبے تمام جوانوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ میجر ذکا کی والدہ بھی اللہ تعالی سے جوانوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔