قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک ایک منٹ عوام پر بھاری ہے، مسلم لیگ ن ستمبر اکتوبر میں انتخابات کرانے کیلئے دباؤ بڑھائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت پر عوامی دباؤ نہ بڑھایا گیا تو سال کے آخر تک بھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، یہ ہر شخص کا آئینی حق ہے۔ بیسویں آئینی ترمیم پر ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کرنا مک مکا ہے تو اپوزیشن ایسا کرتی رہے گی۔