سجادہ نشین صاحبزادہ منصورالحق کی والدہ محترمہ کی برسی احترام کے ساتھ منائی گئی
Posted on April 16, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر قاضی صاحبزادہ منصور الحق آوانی ، صاحبزادہ محمود الحق آوانی ، صاحبزادہ مقصود الحق آوانی اور صاحبزادہ مسرور الحق آوانی کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کی برسی رہائش گاہ واقع مہمندہ شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی ، برسی کے موقع پر پر وقار عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا ، محفل کا آغاز قاری محسن رضا قادری کی تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ، جسکی صدارت صاحبزادہ منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی اور صاحبزادہ مقصود الحق آوانی صاحبزادہ مسرور الحق آوانی نے محفل کی نگرانی کی ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین حضور غوث یگانہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی ، سید انور حسین شاہ ، سید خالد حسین شاہ نے صاحبزادہ عبدالرحمان بھی موجود تھے ، فخر اہلسنت مولانا مفتی محمد انصر القادری خطیب نور ٹی وی نے پر روح خطاب کیا ، اہل بیت کی شان ، اولیاء کرام کی شان اور والدین کی شان کے موضوعات پر تفصیلاً خطاب کر شرکاء کے دلوں کو دین اسلام کی معلومات سے مالا مال کیا ، ملک کے نامور نعت خواں شہباز قمر آفریدی نے اپنے منفرد انداز سے ہدیہ نعت پیش کر کے دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے عقیدت مندوں سے خوب داد وصول کی اور نامور نعت خواں محمد امین ، جنید آفریدی ، عارف شاہد گوندل ، حافظ محمد صدیق ، محمد سلیم مہروی ، غضنفر جاوید چشتی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت کے پھول نچھارو کیے ، نقابت کے فرائض ، عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے بڑے خوبصورت انداز سے سرانجام دئیے ، محفل میں دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے ہزاروں سنگی حضرات نے شرکت کی جن میں چوہدری تنویر احمد ، میاں محمد صفدر ، میاں بلال صفدر ، سیٹھ ذوالفقار احمد آف اقبال طارق جیولرز ، سیٹھ مقصود ، سیٹھ رشید ، سیٹھ خالد ، سیٹھ عامر ، میاں محبوب سیٹھ شہباز ، توقیر بھٹی ، شیراز کپور ، چوہدری جاوید ٹیچر میونسپل ہائی سکول، چوہدری محمد امین آف ڈھینڈہ کلاں ، قاری محمد صدیق ، چوہدری محمد عمران ، چوہدری افتخار احمد سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس ، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، چوہدری محمد عامر (جنرل سیکرٹری پنجاب نعت کونسل) ،MCCکے کپتان نثار احمد نثاری ، میاں جمال صفدر ، شیخ محمد شفیق ، نوید اختر ، مولوی غلام رسول آف فیصل آباد ، بھائی شبیر ، چوہدری جاوید اختر اعوان شریف ، مظہر حسین ، شہزاد افضل ، عبدالرزاق ، قاری عمران اشرف ، ملک شبیر ، چوہدری اکرم ، مولوی اکبر ، ملک شہباز ، رمیض افتخار ، حافظ محمد صدیق ، بھائی اسلم آف اعوان شریف ، خالد جاوید ، ارشد ، بھائی مدثر ، چوہدری ناظم ، بھائی اسحاق ، حاجی یوسف ، بھائی عنصر ، ماسٹر ستار ، افتخار شاہ ، بھائی اجمل ، حافظ مظہر ، یحییٰ نثار ، بھائی فیاض ، وحید ھسین بٹ ، شہباز اکرم شاہ ، راجہ محمد نعیم ، چوہدری منیر ، حافظ اللہ دتہ ، حافظ مظہر ، بھائی اقبال صراف، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان نے بھی شرکت کی ، صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں تمام سنگی حضرات نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمان ، میاں جمال صفدر ، نوید اختر ، شیخ محمد شفیق ، دیگر افراد نے محفل کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کیے اور اختتام پر شرکاء کو پر تکلف لنگر بھی کروایاگیا ۔