سرائے عالمگیر کے نواحی قصبہ میں عوام الناس مسائل کا شکار ہیں ، مرزا بشیر احمد آف خطار
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
سرائے عالمگیر(محمد بلال احمد بٹ)مرزا بشیر احمد آف خطار نے اپنے بیان میں کہا کہ سرائے عالمگیر کے نواحی قصبہ میں عوام الناس مسائل کا شکار ہیں ان دنوں واپڈا کے ٹرانسفارمر چوری ہو رہے ہیں،دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیتے ہیں، سرکاری طور پرکوئی بھی ذبحہ خانی نہیں ہے قصائی لوگ گھروں اور بازاروں میں جانور ذبح کر رہے ہیں۔
جس سے گندگی پھیلتی ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہیف ہیں ، نہر کے پل پر آئے روز حادثے ہو رہے ہیں ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، متعلقہ سرکاری اداروں سے عوام کی اپیل ہے کہ ان مسائل کا ازالہ کریں۔