سراج الحق کی کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردی واقعے کی مذمت

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے کراچی ایرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہےاورکہاہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث ہاتھوں اور ان کے مقاصد کا سراغ لگانے کے لیے چند لوگوں کا زندہ پکڑا جانا ضروری تھا۔

لاہور سے جاری بیان میں امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ وہ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کامیاب کارروائی کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہیں جبکہ شہداء کے لیےدعائے مغفرت کرتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی املاک اور حساس مقامات کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔