ممبئی : (جیو ڈیسک) بھارتی فلم اداکار سلمان خان نے پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سربجیت سنگھ کی رہائی کی کوششوں میں ان کی مدد کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ سربجیت کے اہل خانہ کی تصاویر نے ان کو بہت متاثر کیا اور وہ صدر پاکستان آصف علی ذرداری سے تیس سال سے پاکستانی جیل میں قید سربجیت سنگھ کی رہائی کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی میڈیا سے بھی سربیجت کی رہائی کے سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔ سلمان نے کہا کہ سربجیت کی رہائی پاکستان کی جانب سے نہایت اچھا اور مثبت اقدام ہو گا۔