معمر قذافی کے آبائی شہر سرت میں قذافی کے حامی دستوں کی جانب سے عبوری کونسل کی فورسز کے خلاف زبردست کارروائی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں قذافی مخالف دستوں کو پسپا ہونا پڑا ہے۔ سرت میں ایک سابقہ پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت پر قابض قومی عبوری کونسل کے مسلح کارکنوں کو قذافی کی حامی فورسز نے راکٹوں اور گولوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد یہ جنگجو دو کلومیٹر دور مختلف علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ عبوری حکومت کے جنگجووں نے دو روز قبل سرت کے جن دو علاقوں پر قبضہ کیا تھا اب وہ علاقے دوبارہ قذافی کی حامی فورسز کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔