سرحدی علاقے پر میجر لیری کی ہلاکت میں پاک فوج ملوث نہیں

pentagon

pentagon

امریکی محکمہ دفاع نے 9 مئی 2007 کو پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے میجر لیری باوگس کی ہلاکت میں پاکستانی فوج کے ملوث ہونے کے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔
دو صفحات پر مشتمل جاری ہونے والی انکواری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے میجر نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے اور اس کی ہلاکت میں پاکستانی فوج یا انٹیلی جنس ادارے ملوثر نہیں تھے اس سے قبل امریکی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے اپنے جوانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے ایک حملے میں امریکی میجر لیری کو ہلاک کر دیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران پاکستانی فوج یا کسی ادارے کی اس بارے میں سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔