نئی دہلی: وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے حالیہ خوشگوار دورہ بھارت کا نشہ اتر گیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا ایک بار پھر پاکستان پر برس پڑے ۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور ممبئی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے ۔