چترال (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حملے سے ایک بھی پاکستانی شہری مارا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ شریف برادران کی کرپشن کے خلاف ثبوت جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
چترال عوامی جلسے سے خطاب میں رحمان ملک نے کہا کہ وہ شریف برادران کے خلاف ثبوت جلد منظرعام لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر پر 3 قاتلانہ حملے ہوئے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ 27 دسمبر کو بے نظیر پر حملے کے حوالے سے اہم انکشافات کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا طالبان ان کے سر کی قیمت ایک ارب بھی کر دیں تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حملے سے ایک بھی پاکستانی شہری مارا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ وزیر داخلہ نے چترال کے 4 اضلاع میں 4 نادرا موبائل وین اور پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان بھی کیا۔