سروں کی دیوی لتا منگیشکر نے زندگی کی 83 بہاریں دیکھ لیں

Lata Mangeshkar

Lata Mangeshkar

بھارت(جیوڈیسک)بھارت کی ہر دلعزیز گلوکارہ لتا منگیشکر 83 سال کی ہو گئی ہیں لیکن ان کی آواز آج بھی جوان ہے۔

انیس سو بیالیس میں فنی سفر شروع کرنے والی لتا منگیشکر کی آواز کا جادو چار دہائیوں میں کم نہ ہوسکا۔ ان کے گائے لازوال گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ لتا منگیشکر نے محمد رفیع کے ساتھ وہ گیت گائے کہ امر ہوگئے۔ کشور کمار کے ساتھ بھی لتا منگیشر نے پلے بیگ سنگنگ میں آواز کا وہ جادو جگایا کہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بن گیا۔ لتا منگیشگر بھارت کی صفت اول کی گلوکارہ ہیں۔ آج تک ان کی آواز میں وہ جادو ہے کہ سننے والے انہیں سنتے ہی رہ جاتے ہیں۔