سروں کی ملکہ آشا بھوسلے کا نام گنیز بک آگ ورلڈریکارڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ آشابھوسلے دنیا کی سب سے زیادہ سولو سونگ گانے والی گلوکارہ ہیں۔ گزشتہ چھ دہائی سے فلمی دنیا سے اپنی آواز کے ذریعے جڑی آشا نے بالی وڈ کو دم مارو دم، پیا تواب تو آجا،چرا لیا ہے تم نے اور جائیے آپ کہاں جائیں گیجیسے ہزاروں یادگار گانے دیے۔ اِس میں کوئی دو آرا نہیں ہو سکتیں کہ اپنے فلمی کیرئیر میں بارہ ہزار سے زائد گیت گانے والی آشا کا شمار دنیا کے چوٹی کے گلوکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ آشا نے مدھو بالا سے کرشمہ کپورتک گذشتہ چھ عشرے کی تمام بڑی ہیروئینوں کے لیے نغمیگائے۔ انیس سواڑتالیس سے گائیکی کی دنیا میں سرگرم آشابھوسلے نے نیا دور، تم سا نہیں دیکھا، چلتی کا نام گاڑی، یادوں کی بارات، تیسری منزل، امرا جان اور اجازت جیسی فلموں میں یادگارگانے گاکر ثابت کر دیا کہ وہ بالی وڈ میں لمبی باری کھیلنے کیلئےآئیں ہیں۔ اپنے فلمی کیرئیر میں ہندی فلم انڈسٹری کی خدمات کے لیے آشا کو دادا صاحب پھالکیاور پدما وی بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فلموں میں گائیکی کے علاوہ آشا کے کئی غزلیں، بھجن اور پرائیویٹ البم بھی ریلیزہوئے۔ 2006 میں آشا نے اپنے البم آشااینڈ فرینڈز کے لیے آسٹریلیاکے تیز گیند باز بریٹ لی کے ساتھ بھی ایک گانا گایا تھا۔ زندگی بھر سرسنگیت سے رابطہ جڑنے کے بعد آشاکی زندگی میں ایسادن بھی آیا ہے کہ انہیں گیارہ ہزار سولو سونگز گانے والی دنیا کی واحدگلوکارہ کا ریکارڈحاصل ہوا۔یہ اعزازآشابھولسے کے لئے دنیا کا سب سے بڑااعزازہے۔ آشابھوسلے کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈمیں شامل ہونے سے آج انہیں ثابت ہوگیا کہ وہ دنیا کی جانی مانی گلوکارہ ہیں۔