حکومت نے تمام سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کو نجی شعبے میں دینے کے لئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں۔ سرکاری تھرمل پاور کمپنیوں میں نئی اور سستی ٹیکنالوجی کے لئے ٹھیکے پر دیا جارہا ہے ۔ بجلی پیدا کرنے والے حکومتی پلانٹس کی استعداد کار 4679میگا واٹ ہے۔ مگر ان میں فرسودہ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ کسی بھی پلانٹ کی استعداد کار 40فیصد سے زیادہ نہیں۔ اظہار دلچسپی کی درخواستیں 21اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔