اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، سرکاری ملازمین صرف قانون کے مطابق احکامات پر عملدرآمد کریں۔
اسلام آباد میں آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی احکامات سے انکار پر سرکاری ملازمین کو تحفظ حاصل ہونا چاہئے۔ حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں، سول سرونٹ اپنی جگہ پر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کو کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان کے دبا میں نہیں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانون ساز اداروں پر لازم ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔