سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر گیس لیکج کے باعث ریسٹورنٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ چن ون شاپنگ پلازہ میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریسٹورنٹ کے کچن میں گیس لیکیج کو وجہ سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ریسٹورنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں ریسٹورنٹ عملے کے گیارہ افراد جھلس گئے۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔