میڈریڈ : (جیو ڈیسک) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کو شکست دیکرمیڈریڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ بلیو کلے کورٹ ایونٹ کے فائنل میں سابق عالمی چیمپیئن سرینا ولیمز نے باآسانی اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی فاتح بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو پہلے ہاف میں چھ تین کے اسکور سے شکست کا سامنا رہا۔ دوسرے اور آخری سیٹ میں بھی وہ عمدہ کھیل پیش نہ کر سکیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرینا ولیمز نے چھ ایک سے فتح سمیٹی۔ انھوں نے کیرئیر کا اکتالیسواں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔