سرینگر: بھارتی فوج کا 5 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی

kashmir

kashmir

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جھڑپ میں ایک فوجی افسر ہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے ترجمان جے ایس برار نے مقبوضہ سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ مجاہدین کا ایک گروپ کا لائین آف کنٹرول سے سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا۔
فوج کے چیلنج کرنے پر مجاہدین نے فائرنگ کردی جس میں ایک افسر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ جبکہ فوج کی کارروائی میں پانچ مجاہدین ہلاک ہوگئے۔