سری لنکا(جیوڈیسک)ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مر حلے میں کھیلا جانے والا پہلا میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوسپراوور میں سات رنزسیشکست دے کر جیت لیا ۔ سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے تیرہ رنز بنائے نیوزی لینڈ کو چودہ رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ سپر اوور میں صرف چھ رنز بنا سکی۔
قبل ازیں پالی کیلے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچوہتر رنز بنائے۔راب نکول اٹھاون،مارٹن گپٹل اڑتیس اور برینڈن مک کلم پچیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور کولا سکیرا نے دو،دو وکٹیں لیں۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر جے وردھنے اور دلشان نے نہایت جا رحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا جے وردھنے نے چھبیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے وہ اورما کی گیند پر وٹوری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ دلشان نے چھتر رنز بنائے وہ رن آوٹ ہوئے ۔ سنگا کارا چودہ گیندوں پر اکیس رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ مینڈیس کو فریکلن کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آئوٹ کیا انہوں نے آٹھ رنز بنائے ۔ پریرا کو فرینکلن نے بو لڈ کردیا انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلن نے دو وکٹیں لیں۔