سری لنکا پریمئیر لیگ (جیوڈیسک) کولمبو سری لنکا پریمئیر لیگ کے فائنل میں اووا نیکسٹ نے ناکینا ہرا کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ پر 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کولمبو کے پرامیداسا اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ فائنل کا ٹاس ناگینا ہرا کے کپتان اینجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ15 اوورز میں 134 رنز اسکور کئے۔ اینجیلو میتھیوز نے 27 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں چار چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
پاکستانی اوپننگ پئیر احمد شہزاد 18 اور عمران نذیر نے 6 رنز بنائے۔مک ڈونلڈ نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں دوبارہ بارش شروع ہونے سے قبل مناویرا کے 44 رنز کی وجہ سے اووا نیکسٹ نے 5.1 اوورز میں 63 رنز بنا لئے تھے جو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے ساتھ 19 رن زیادہ تھے۔ اس طرح پہلی سری لنکن پریمئیر لیگ اووا نیکسٹ نے جیت لی۔ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے فائنل سمیت ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کئے۔