سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی ، ڈی ڈبلیو جنداسا

D W Jinadasa

D W Jinadasa

پاکستان میں سری لنکا کے قونصل جنرل ڈی ڈبلیو جنداسا نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔ کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں سری لنکن تجارتی وفد کی چیمبرکے اراکین سے ملاقات کے بعدزرائع سے بات کرتے ہوئے سری لنکن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سری لنکاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرناچاہتی ہے لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کی مکمل کلیئرنس درکار ہے۔

اس حوالے سے سری لنکا کے صدر مہندا راجہ پکسے نے کہا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے کیلے وہ اپنی ٹیم بھیجنے کو تیار ہیں لیکن اس بارے میں فیصلہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔