جدہ میں مقیم پاکستانی کونسل جنرل عبدلسالک خان نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار چار سو افراد قید ہیں۔جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے بکنگ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل جنرل عبدلسالک نے کہا کہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہیں۔
ان میں زیادہ تر افراد سنگین جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دوران عمرہ اور حج کسی دوسرے کا سامان اٹھالیتے ہیں جو سعودی قانون کے تحت جرم ہے۔