سعودی عرب اور پڑوسیوں کی سکیورٹی کو خطرات ہیں۔ شاہ عبداللہ

King Abdullah

King Abdullah

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک اور سعودی عرب کی سکیورٹی کومکنہ خطرات لاحق ہیں اور عرب ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ خلیجی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سعودی فرمانروا نے کہا کہ خطے کی سلامتی تحفظات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام عرب ریاستوں کو متحد ہو کر اپنے دشمن کی حکمت عملی کو شکست دینا ہو گی۔
انہوں نے خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرات کو پوریعرب کی سلامتی کے لئے مہلک خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں ہونے ہونے والے مظاہرے عرب کے مستقبل کو تاریک کر سکتے ہیں لہذا ایسے وقت میں تمام عرب ممالک کو اپنے تاریخی کردار کے لئے تیار رہنا ہوگا وگرنہ عرب ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔