سعودی عرب نے کہا ہے کہ القاعدہ نے اس کے ایک سفارت کار کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ان کی رہائی کو اپنے ساتھیوں کی حوالگی سے مشروط کیا ہے۔سعودی سفارت کار کو گزشتہ ماہ یمن سے اغوا کیا گیا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے جنجگوؤں نے ٹیلی فون کے ذریعے یمن میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کرکے دعوی کیا کہ سفارت کار ان کے قبضے میں ہے۔
اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب میں زیر حراست ان کے ساتھیوں کو رہا اور تاوان کی رقم نا دی گئی تو وہ سفارت کار کو ہلاک کر دیں گے۔مسلح افراد نے سعودی سفارت کار کو 28 مارچ کو یمن کے ساحلی شہر عدن میں ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا تھا۔