سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف کی تدفین کر دی گئی
Posted on June 18, 2012 By Geo Urdu بین الاقوامی خبریں
سعودی عرب : (جیو ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی تدفین کر دی گئی ۔ نمازجنازہ کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان موجودتھے نماز جنازہ خانہ کعبہ میں ادا کی گئی۔پاکستان سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل کیانی اور وفاقی وزیر مذہبی امورخورشید شاہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزاد نائف بن عبدالعزیز کی نمازہ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی ۔نمازہ جنازہ میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سید خورشید شاہ بھی شریک تھے ۔ اٹھہتر سالہ شہزادہ نائف طویل علالت کے باعث سوئٹرز لینڈ میں زیر علاج تھے ۔وہ انیس سو تینتیس میں پیدا ہوئے ۔گورنر ریاض سمیت دیگر اعلی عہدوں پر فائز رہے ۔
دو ہزار گیارہ میں شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد شاہ عبداللہ نے انہیں نائب وزیراعظم اور ولی عہد مقرر کیاتھا ۔سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز ایک عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ایک ہمدرد شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔چین فرانس اور اردن نے انہیں اعلی اعزازات سے نوازا۔شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے تین شادیاں کیں جن سے ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔