سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی کمر کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔ شاہی محل سے جاری ایک فرمان کے مطابق شاہ عبداللہ کی کمر کے نچلے حصے کا ریاض کے ایک ہسپتال میں پیر کو کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ سعودی عرب کے سیکنڈ ڈپٹی وزیراعظم شہزادہ نائف نے شاہ عبداللہ کی سرجری کے بعد کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ عبداللہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے ان کی کامیاب سرجری پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ شاہ عبداللہ جن کی عمر اس وقت 80 برس ہے، 2005 میں تخت پر بیٹھے۔ ان کا آپریشن ریاض کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوا جس کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی کے تیسرے مہرے میں موجود خرابی درست کی گئی۔