ریاض : (جیو ڈیسک)خلیج تعاون کونسل کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے ایران پر کڑی تنقید کی ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے کہا کہ کونسل کے کسی ایک ملک کو نقصان پہنچنے کا مطلب تمام ملکوں کو نقصان پہنچنا ہے۔ سعودی عرب، ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تین جزیروں پر قبضے کی مذمت کرتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جی سی سی کو متحدہ عرب امارات اور بحرین کی سلامتی اور سیکیورٹی کو کونسل کے تمام ممالک کی سیکیورٹی سمجھتے ہوئے بحرین اور متحدہ عرب امارات کا ساتھ دینا چاہیے۔