سعودی ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز کو ریاض کے شاہی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ ریاض میں ہونے والی نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، آرمی چیف سمیت دنیا بھر کے ایک سو سے زائد حکمرانوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن، جاپان کے شہزادہ، برطانوی شہزادہ چارلس، کویت کے امیر، سوڈان کے صدر، ملائیشیا کے وزیراعظم اور سوڈان کے صدر بھی شریک ہوئے۔ شاہ عبداللہ کے احکامات پر ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ادا کی گئی۔ جس میں ہزاروں عازمین حج نے شرکت کی۔ سعودی ولی عہد کا ہفتے کے روز نیویارک کے اسپتال میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیاتھا۔