امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا احترام کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیارہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر افسر لارا لوکس نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف جمال خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات مل گئی ہیں جس میں امریکا سے تعلقات کے متعلق سفارشات پیش کی گئیں اور اس کی منظوری بھی دی گئی۔
لارا نے کہا کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ اور اس کی سفارشات کا احترام کرتاہے۔ قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی اس سنجیدگی کی بھی قدر کرتاہے جس سنجیدگی سے امریکا کے ساتھ تعلقات کے متعلق سفارشات پر نظرثانی کی گئی۔