کراچی: مارشل ایگل کو پرندوں اور رینگنے والے جانور کا دشمن کہا جاتا ہے ۔جو ان جانوروں کو دیکھتے ہی دبوچ لیتا ہے ۔ مگر کراچی سفاری پارک میں مارشل ایگل اور کچھوے میں دوستی دیکھنے میں آئی ۔ دوستی کے اس منظر کو دیکھ کر سفاری پارک میں آنے والے سیاح خصوصاً بچوں اور خواتین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سفاری پارک کچھوے اور مارشل ایگل کی پوشیدہ دوستی اس وقت منظر عام پر آئی جب مارشل ایگل نے کچھوے کے ساتھ بیٹھ کر پہلے تو کھانا کھایا۔ پھر اس کی کمر پر بیٹھ کر خوب سیر کی ۔ اس دوران کچھونے اپنے پنجرے میں چکر لگائے ۔ جبکہ مارشل ایگل مسلسل کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سیر و تفریح کا مزہ لوٹتا رہا۔ کچھوے کی جانب سے مارشل ایگل کو سفاری پارک کی سیر کرانے اور پیٹھ پر بیٹھا کر سواری کرانے کے اس منظر کو دیکھ کر بچے بے حد محظوظ ہوئے ، اور انہوں نے مارشل ایگل اور کچھوے کی دوستی پر حیرت کا اظہار کیا۔ کراچی سفاری پارک میں کچھوا اپنے دوست مارشل ایگل کو کندھے پر بیٹھا کر سیر کر وا رہا ہے ۔