سفیر امن ، قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاجیزز چرچ آف فیصل آباد میں انعقاد

فیصل آباد: فروغ امن ، استحکام پاکستان اور اسلام کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی سابقہ انقلابی اور تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ، چئیرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ایک اور اہم امن مشن کا آ غاز کیا ہے ، آپکی زیر صدارت دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد چرچ میں کیا گیا ہے، جس میں مسلم اور کرسچئن کمیونٹی کے معتدل مذاج اسکالرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، محفل کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا ، اور پھر آقائے کل ، حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔

بشپ منظور عالم صاحب نے کرسچئن کمیو نٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سفیر امن صوفی مسعود احمد صدیقی کی خدمات کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ لاثانی سرکار کا آستانہ وہ واحد آستانہ ہے جہاں کرسچئن کمیونٹی سے عملی محبت اور ہمدردی کی جا رہی ہے ، ہم آپکے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ آج آپ نے چرچ میں تشریف لا کر ہمیں عزت بخشی۔ لارڈ بشپ شمس پرویز صاحب نے بیان کرتے ہوے کہا کہ آج لاثانی سرکار صاحب کی انبیاء اکرام سے محبت کی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیحی بھی چرچ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منا رہے ہیں اور آپ نے محفل میلاد کیلئے چرچ میں تشریف لا کر دنیا کی تاریخ بدل دی ہے ، اور ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

آپ ہمیں ہر سال کرسمس کے موقع پر بلاتے ہیں اور آپکا واحد آستانہ ہے جہاں یسوع المسیح علیہ السلام کی ولادت کا کیک کاٹا جاتا ہے ، خلیل طاہر سندھو صاحب (MPA) نے اپنے بیان میں کہا کہ لاثانی سرکار حقیقی معنوں میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات دے رہے ہیں ، اور آج کی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، میں تمام مسیحی برادری کی جانب سے لاثانی سرکار صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر گبرائیل صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سر کار صاحب کی مسیحی برادری کے سا تھ عرصہ دراز سے محبت اور خلوص کی بنا پر تمام مسیحی برادری آپکے امن مشن میں آپکے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعلا ن کرتی ہے۔

ماسٹر عنائت جوذف صاحب نے کہا کہ لاثانی سرکار صاحب کے آستانے سے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت تمام انبیاء اکرام علیہ السلام سے محبت کا درس دیا جا رہا ہے۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ شبیر احمد سرکار ، پیر رانا محمد طاہر صاحب ، پیر حاجی محمد افضل صاحب، پیر احسان الحق معصومی صاحب ، پیر محمد اعجاز صاحب المعروف بابا جی سرکار ، خلیفہ جی ناصر علی گل صاحب ، محمد ریحان نقشبندی صاحب اور کثیر تعداد میں لاثانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے اراکین نے شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار اور مسیحی برادری کے بشپ حضرات نے مل کر رحمت اللعالمین ، حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا ، چئیرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان جناب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی جانب سے حاضر ین محفل کیلئے پرتکلف لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ محفل کے اختتام پر پاکستان سمیت عالمی امن کیلئے دعا بھی ما نگی گئی۔