کراچی: ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف نے کہا ہے کہ فردوس اتحادویلفیر ٹرسٹ انسانیت کی بے مثال خد مت کررہا ہے جس پر میں اپنی اور کراچی کی انتظامہ کی جانب ان کو مبارک باد دیتی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک اور مخیر حضرات کی جانب سے فردوس اتحاد کی آٹھارویں رمضان راشن ،سلائی مشین اور نقدرقم کی بیوہ اور نادارخواتین میں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روبینہ آ صف نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ان افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بھولناچاہے جواس قابل نہیں کہ وہ سحری اور افطار کا انتطام نہ کر سکیں اور ہمیں ایک بات مدنظررکھنی چاہے اور اگرہمیں اللہ اور اس کے رسول ۖ کی رضاحاصل کرنی ہے تو ہمیں ان افراد کی بھرپور سرپرستی کرنا ہوگی۔
جومشکل حالات میں ہیں روبینہ آصف نے شہر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطر جوکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا تہوار ہے اس کی خوشیوں میں نادار اور مستحق افراد کو شامل کریں قبل ازیں تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیر مین اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال حکیم نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات اداکرتے ہوئے نیشنل بینک ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب حسین اصغراور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے یہ تقریب منعقد ہوسکی تقریب سے فردوس اتحاد کے بانی و سیکریٹری جنرل غلام محمدخان نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان شعبہ تعلیم کی شہلامعید، جمیل دہلوی ، عبدالرزاق اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر 50 بیوہ خواتین کو سلائی مشین 100 افراد کو نقد رقم اور 200 افراد کو راشن تقسیم کیا گیا اس تقریب کے انعقاد میں کے ایم سی کے افسران ریحان خان ، مظہر خان ، رضاعباس رضوی اسپورٹس آرگنائزر پر وفیسر اعجاز فاروقی ، جمیل احمد، محمدالیاس ، SSP عامراحمدفاروقی ، ڈاکٹرپرویز رضوی ، محمداسلم خان ، محمدندیم ، حاجی عبدالباری اور دیگرنے تعاون کیا۔