ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی اور نیٹو افواج کے حملے پر امریکی افواج نے پاکستانی فوج سے باقاعدہ معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی جمعرات کے روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کیانی کو فون کرکے معافی مانگنے والے تھے۔ جس کے بعد جمعرات کے روز ہی امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تعلقات کی تیزی سے بحالی کے امور پر بات چیت ہونی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں قرآن کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کے باعث امریکی حکام نے پلان پر عملدرآمد نہیں کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کا خیال تھا کہ ایک ہی وقت میں اوبامہ کی طرف سے افغان عوام سے قرآن کی بے حرمتی پر معافی اور جنرل ڈیمپسی کی سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پر معافی ری پبلکن پارٹی کے ووٹ بینک کو مضبوط کرے گی۔