سلالہ پوسٹ حملہ، امریکی رپورٹ پاک فوج نے مسترد کر دی

salala check post

salala check post

سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کی موصول ہونے والی رپورٹ کو پاک فوج نے مسترد کردیا ہے اور قراردیا ہے کہ حملہ کرکے امریکہ اور ایساف نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ تمام قوائد کی خلاف ورزی کی اور بلااشتعال پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ ایساف اور امریکہ نے صرف افغانستان تک محدود رہ کر کارروائیاں کرنے کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے مختلف پہلوں سے اتفاق نہیں کیا ۔ رپورٹ میں اس واقعہ کے نہ ہی ذمہ داران کا تعین کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کارروائی کا کوئی واضح جوازپیش کیا گیا ہے ۔ آئی آیس پی آر کے ترجمان کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ واقعہ کی بنیادی وجہ امریکہ اور ایساف کی جانب سے باڈر کے قریب ہونے والی کارروائیوں سے پاکستان کو کسی بھی سطح پر اعتماد میں نہ لینا ہے اس کے علاوہ افغانستان میں یونیفائیڈ ملٹری کمانڈ کے نہ ہونے سمیت چین آف کمانڈ میں پیچیدگی اور دیگر پہلو بھی اس اندوہناک واقعہ کا باعث بنی ہے۔