اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا پر عائد پابندیاں نرم کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے بعد لیبیا پر عائد فوجی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی کر دی جائے گی۔ قرارداد کے تحت لیبیا کی قومی تیل کمپنی اور مرکزی بینک پر عائد پابندیاں بھی نرم کر دی جائیں گی،اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ لیبیا میں آزاد الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے وہاں پولیٹیکل مشن بھی قائم کیا جائے گا۔