سلطان راہی کو ہم سے بچھڑے 17 برس ہوگئے

Sultan Rahi

Sultan Rahi

پنجابی فلموں کے سلطان اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر سٹار بنا دیا۔ ان کی فلم مولا جٹ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے۔

انہوں نے پندرہ برس تک فلمی دنیا پر راج کیا اور سات سو سے زائد فلموں میں اداکاری کر کے ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے پانچ سو فلموں میں بطور ہیرو کردار ادا کیا۔انیس سو چھیانوے میں سلطان راہی جہان فانی سے کوچ کر گئے۔