سلطان یوتھ فورس کے نوجوانو ں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، چوہدری حیدر علی کاشر

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سلطان یوتھ فورس کے نوجوانو ں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار صدر سلطان یوتھ فورس چوہدری حیدر علی کاشر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے نوجوانوں نے جس نظم و ضبط او راتحاد کا مظاہرہ کیا اس پر سلطان یوتھ فورس کے تمام نوجوانوں کے تہہ دل سے انکے شکر گزار ہیںاور انکے مسائل کے حل کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان یوتھ فورس کو مضبوط اور منظم کرنے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ان کو اس محنت کا صلہ ضرور دیا جائیگا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خصوصی ہدایت پر نواجوانان سلطان یوتھ فورس کے کسی بھی مسلہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ سلطان یوتھ فورس کو پورے آزادکشمیر میں متحد و منظم کرکے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا تاکہ مخالفین کو دن میں تارے نظر آجائیں سلطان یوتھ فورس کے قیام اور اسکی مضبوطی کو دیکھ کر مخالفین بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔