سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پیشی کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس مجبوری کا علم نہیں جس کے باعث وہ اپنے معاملے میں تعاون سے محروم رہے۔
سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ آدھی سزا بھگت چکے ہیں لہذا اب ان کی کوشش ہو گی کہ باقی سزا ختم ہو جائے یا پھر اس میں کمی ہو جائے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت سے انصاف کی توقع نہیں تاہم اللہ تعالی سے انصاف کا یقین ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ناکامی پر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ٹیم اڑھائی سال بعد ایشیا سے باہر نکلی ہے لہذا حالات مشکل ہیں تاہم بہتر کارکردگی کے لیے کچھ وقت لگے گا۔