سلمان خان اپنی فلم ”دبنگ ٹو” کرسمس پر ریلیز کرینگے

Dabangg 2

Dabangg 2

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان ”دبنگ ٹو” کرسمس پر ریلیز کریں گے۔ بالی ووڈ کے چلبل پانڈے نے توڑ دی ہیں پرانی روایتیں عید کے بجائے فلم ”دبنگ ٹو” کو کرسمس پر ریلیز کریں گے۔ انہیں 23 سال بعد خیال آیا ہے کہ سو کروڑ کا بزنس کرکے اب کرسمس کو بھی آزمایا جائے۔ اگر ان کے لئے لکی ثابت ہو جائے پھر تو عیش ہو جائیں گے۔

پچھلے چار سال سے بالی ووڈ کے دیگر اداکار عید پر اپنی حسرتیں دل میں لئے سنیما کی سکرینز تکتے ہیں۔ انہیں ہر سال سلو بھائی کی فلم ہی دیکھنی پڑتی ہے۔ اب کی بار سلمان خان نے ٹوٹے ہوئے گلاسز کے ساتھ پیغام دیا ہے کہ ہیئر کمز چلبل پانڈے۔ سلمان کو یاد آرہا ہے انیس سو نواسی کا دور جب ان کی پہلی بلاک بسٹر فلم میں نے پیار کیا کرسمس پر ریلیز ہوئی تھی۔ 23 سال بعد انہیں ایک بار پھر سوجھا چلبلا پن اور اکیس دسمبر کو سنیما سکرینز پر چلبل پانڈے بن کر آ رہے ہیں۔