سلو بھائی کی نئی فلم دبنگ ٹو ریکارڈبزنس کرنے کی امید کیساتھ اکیس دسمبر کو میدان میں اتری اور اوپنگ میں ہی تھری ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سینما گھروں پر ایک بار پھر سلو بھائی کا جادو چل گیا اور ایسا چلا کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم کا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ بھارتی سنیما گھروں دبنگ ٹو نے نمائش کے آغاز پر پچاس کروڑ روپے کا بزنس کر ڈالا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
اس سے پہلے یہ اعزاز تھری ایڈیٹس کو اڑتیس کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ حاصل تھا ۔ فلم پنڈتوں کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہونے کے باوجود سلو بھائی کی فلم کے بزنس پر کو ئی اثر نہیں پڑا ہے۔