ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئے آن لائن مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور عوام سے مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ رہا ہوا تو ۔۔۔بھارتیوں کو امید ہوگئی کہ پاکستان، دہشت گرد سربجیت سنگھ کو بھی رہا کردے گا۔ اسی امید پر بھارتی میڈیا اور مشہور شخصیات نے سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
دبنگ ہیرو سلمان خان نیبھی سربجیت سنگھ کی رہائی کیلئے آن لائن مہم شروع کردی۔ لیکن فلمی دنیا میں رہنے والے سلو بھائی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو بے گناہ سمجھتے ہیں۔ سلمان خان نے بینگ ہیومن ڈاٹ کام ویب سائٹ پرلکھاکہ سربجیت سنگھ بیس سال سے پاکستان میں قید ہے، اوروہ اس جرم کی سزا بھگت رہاہے ،جو اس نے کیا ہی نہیں۔
اب سلو بھائی کو کون بتائیلاہور اور ملتان میں بم دھماکے خود ہی نہیں ہوگئے تھے۔ کیے گئے تھے۔ سلمان خان نے لوگوں سے دستخطی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ وہ یہ پٹیشن وہ حکومت پاکستان کو پیش کریں گے۔