بالی ووڈ ادکار سلمان خان نے جہاں فلم باڈی گارڈ میں خوب شہرت اور دولت کمائی وہیں اس فلم کی نمائش کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا سبب بھی بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوبیس اگست کو کانپور میں سلمان خان جب فلم باڈی گارڈ کی پرموشن کر رہے تھے کہ ان کے گرد بھارت میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والی ایک سیاسی پارٹی نے ان کے گرد گھیرا ڈالا اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کو کہا لیکن سلمان اپنی فلم کی پروموشن میں اتنے مصروف تھے کہ انہیں یہ مداخلت گراں گزری۔ سلمان کے گارڈ شیرا اوران کے پانچ ساتھیوں نے ان نوجوانوں کوہٹانے کی کوشش کی جس پرنوجوانوں کا گروہ مشتعل ہو گیا اور انھوں نے سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی جسکے مطابق سلمان نے انکے ساتھ تشدداور ہتک آمیز رویہ اختیارکیا ہے۔