بالی ووڈ (جیوڈیسک)بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان نے کرینہ کے ساتھ کترینہ کو بھی آئٹم سونگ کی آفر کردی۔ سلمان خان کی دل لگی کی عادت کو کون نہیں جانتا ۔۔ابھی کچھ دن پہلے دبنگ ہیروئن سوناکشی سے متاثر ہوئے، پھر کرینہ کے باڈی گارڈ بنے تو دبنگ ٹو میں منی بننے کی آفر کرڈالی۔
مگر اب آرہی ہے سلمان کی کترینہ کے ساتھ نئی فلم۔اس لئے یہ بازی دے دی کترینہ کے ہاتھ میں۔ سلمان خان نے کترینہ کو بھی آفر کرڈالی کہ وہ دبنگ ٹو میں آئٹم سونگ کریں۔ دیکھتے ہیں آئٹم نمبر کی جنگ میں کترینہ جیتے گی یا کرینہ۔