ہالی وڈ اداکارہ سلمی ہائیک اور اداکار اینٹنیو بندیراس اپنے آنے والی فلم پوس ان بوٹس کی تشہیر کیلئے میکسیکو سٹی پہنچ گئے ، فلم ڈیسپراڈو کے بعد یہ جوڑی پوس ان بوٹس میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی ۔ میکسیکو سٹی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران فلم کے ہدایت کار کرس میلر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں اداکار بہترین کامیڈین ہیں جن کی آوازوں نے بے جان کرداروں میں جان ڈال دی۔ فلم۔۔پوس ان بوٹس کی کہانی ایک لڑاکا بلی کے گرد گھومتی ہے جو معروف کردار شیریک کے دوستوں سے ملتی ہے اور پھر ہوتے ہیں ہنگامے۔ فلم نے دنیا بھر میں ریلیز کے دو ہفتوں کے دوران گیارہ کروڑ ساڑے چودہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔