سلوانیا : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،15 زخمی

Slovenian

Slovenian

سلوانیا (جیوڈیسک) سلوانیا کے دارالحکومت “لجب جانا” میں حکومت کی بچت مہم کے خلاف مظاہرہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، جھڑپوں میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ہزار وں افراد نے بجٹ کٹوتیوں اور بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا آغاز پر امن انداز میں ہوا چند افراد نے پولیس اہلکاروں کو پھول پیش کئے لیکن جلد ہی حالات پلٹ گئے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی۔

پولیس اہلکاروں کا ایک دستہ مظاہرین کے گھیرے میں آ گیا جنہوں نے زبردست پتھرا کیا۔ اپنے ساتھیوں کے بچا کے لئے پولیس حرکت میں آ گئی اور پھر ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔پولیس نے تیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔