لاہور: صحافی سلیم شہزاد کے قتل کے تحقیقاتی کمیشن نے کاروائی 5 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئی ایس آئی اور آئی بی سے تحریری بیانات طلب کر لیے ہیں۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد کیا گیا۔ کمیشن کے روبرو آئی ایس آئی کے اور آئی بی کے سینئر افسران پیش ہوئے جن سے سوالات کیے گئے ۔کمیشن نے ہدایت کی کہ دس روز میں آئی ایس آئی اور آئی بی اپنے تحریری بیانات کمیشن کے روبرو جمع کروائیں ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹر ی اطلاعات تیمور عثمان اور صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نے کہا کہ کمیشن حساس اداروں کے افسران کوطلب بھی کرے گا اور جلد ہی تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی۔