صدر براک اوباما نے امریکہ کے مشرقی ساحلِ سمندر کیعلاقوں میں رہنے والوں پر زور دیا ہیکہ وہ طاقتور سمندری طوفان کے پیشِ نظراحتیاطی تدابیر لیں، جس کے باعث حکام کو خطرہ ہے کہ ایک وسیع علاقہ زیرِ آب آسکتا ہے اور بجلی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔جمعے کے روز صدر اوباما نیاپنی نشری تقریر میں کہا کہ پیش گوئی کے مطابق آئرین تاریخ کا شدید سمندری طوفان ہوگا۔انھوں نے کہا کہ قوم کو بدترین صورتِ حال کے لیے تیار رہنا چاہیئے اور زور دے کر کہا کہ جوں ہی انخلا کے کوئی احکامات جاری ہوں ان پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔شمالی کیرولینا سے کنیک ٹیکٹ تک کی سات ریاستوں کے گورنروں نے آئرین نامی سمندری طوفان سیبچا کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے، جو متوقع طور پرہفتے کو شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر جنیٹ نپولیتانو نے جمعے کے روز کہا کہ وفاقی حکام طوفان کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ نپولیتانو نے کہا کہ صدر نے حکومتی اداروں سے ضروری وسائل فراہم کیے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان شہروں کے میئروں، گورنروں اور امدادی کام پر متعین لوگوں سے رابطے میں ہیں جہاں سے سمندری طوفان کے گزرنے کا خطرہ ہے۔نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ آئرین طوفان قدرے کمزورپڑ گیا ہے جو اِس وقت 175کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہا ہے، تاہم یہ اب بھی خطرناک کیٹگری دوکے درجے کا طوفان ہے۔ پیش گوئی کرنے والوں نے بتایا ہے کہ جوں جوں یہ شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرائے گا، اِس کی شدت میں مزید تیزی آئے گی۔ادھر، شہری آزادیوں کے معروف افریقی امریکی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ کا جو یادگار مجسمہ یہاں واشنگٹن کے مال پر تعمیر کیا گیا ہے اتوار کو صدر براک اوباما کے ہاتھوں اس کو معنون کرنے کی تقریب شہر میں آنے والی آندھی کے پیشِ نظر ملتوی کردی گئی ہے۔